3 فروری 2026 - 16:30
ایران تمام ممالک خصوصاً ایشیائی ممالک کے ساتھ تعلقات بڑھانا چاہتا ہے: عراقچی

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران تمام ممالک خصوصا ایشیائی ممالک کے ساتھ پائیدار، عادلانہ اور مشترکہ مفادات پر مبنی تعلقات میں توسیع کا خواہاں ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ اور ایشیائی ممالک میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیروں اور ایران کے نمائندہ دفاتر کے سربراہوں کا ایک آن لائن اجلاس ہوا۔ جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی کے مختلف پہلوؤں خصوصا براعظم ایشیا میں فعال سفارت کاری، علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کے درمیان دوطرفہ اور کثیرالجہتی تعاون کو تقویت پہنچانے کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے فعال ، متوازن اور مشترکہ مفادات پر مبنی سفارتکاری پر زور دیتے ہوئے صراحت کے ساتھ کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران تمام ممالک خصوصا ایشیائی ممالک کے ساتھ عدل و انصاف اور مشترکہ مفادات پر مبنی پائیدار تعلقات میں توسیع کا خواہاں ہے ۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس اجلاس میں ایران کے سفیروں اور مشنوں کے سربراہوں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات اور پروگراموں کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha