اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ڈاکٹر عباس عراقچی، جمعہ کے روز ترکیہ کے سرکاری دورے پر جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمسایہ ممالک کے ساتھ بھتر پالیسی اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر تعلقات کو مسلسل مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔
واضح رہے کہ ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان تہران کا دورہ کر چکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ