اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، اقوام متحدہ کے فلسطینی مہاجرین کے ادارے آنروا کے سربراہ فیلیپ لازارینی نے غزہ کو دنیا بھر میں صحافیوں کے لیے سب سے خطرناک علاقہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں سچ بولنا اور حقائق دنیا تک پہنچانا جان جوکھوں کا کام بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں بین الاقوامی صحافیوں کے داخلے پر عائد پابندیاں زمینی حقائق کو آزاد اور معتبر ذرائع سے عالمی رائے عامہ تک پہنچنے سے روک رہی ہیں، جس کا فائدہ جھوٹے بیانیے، گمراہ کن پروپیگنڈے اور انتہا پسندانہ موقف اٹھا رہے ہیں۔
لازارینی کے مطابق عالمی میڈیا کی غیر موجودگی نے نہ صرف معلوماتی خلا پیدا کر دیا ہے بلکہ اس نے غزہ میں جاری انسانی بحران کو دنیا کی نظروں سے اوجھل کرنے میں بھی کردار ادا کیا ہے۔
یہ انتباہ اس وقت سامنے آیا ہے جب متعدد عالمی ادارے غزہ میں انسانی المیے، شدید محاصرے اور امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹوں پر مسلسل تشویش ظاہر کر رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ