اہل البیت (ع) خبر ايجنسي ـ ابنا ـ كي رپورٹ کے مطابق حماس نے کہا ہے کہ اسرائیل نے باہمی جنگ مقبوضہ فلسطین سے باہر منتقل کردی ہے اور اس کا جواب مناسب وقت پر دیا جائے گا- حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ اسرائیل نے محمد مبحوح کو شہید کر کے جنگ مقبوضہ فلسطین سے باہر منتقل کردی ہے- ابو عبیدہ نے اخباری بیان میں کہا کہ محمد مبحوح کو قتل کر کے اسرائیل نے پیغام دیا ہے کہ اس کے ہاتھ بہت لمبے ہیں اور وہ ہر جگہ پر کارروائی کرسکتا ہے- واضح رہے کہ القسام بریگیڈ کے بانی کمانڈر محمد مبحوح دبئی کے ایک ہوٹل میں پر اسرار طور پر مردہ پائے گئے تھے- ابو عبیدہ نے مزید کہا کہ عرب ممالک کو اسرائیل کی کارروائی کا نوٹس لینا چاہیے- انہیں چاہیے کہ وہ اسرائیلی خفیہ ادارے کو لگام ڈالنے کے لیے کارروائی کریں
152/