21 جنوری 2026 - 17:17
پرامن جوہری پروگرام سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، ایران

جنیوا میں ایرانی سفیر نے واضح کیا کہ ایران ہرگز اپنے پرامن جوہری پروگرام سے دستبردار نہیں ہوگا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں ایران کے نمائندے علی بحرینی نے کہا ہے کہ ایران کسی دباؤ میں آکر ہرگز اپنے پرامن جوہری پروگرام سے دستبردار نہیں ہوگا۔

تخفیف اسلحہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے منگولیا کو کانفرنس کی صدارت سنبھالنے پر مبارک باد دی اور کہا کہ ایران کانفرنس میں وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں تلف کرنے کے پروگرام میں کردار ادا کرتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ کانفرنس تخفیف اسلحہ کے لئے مذاکرات کا اہم اور موثر پلیٹ فارم ہے جہاں وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی تلفی کے لئے کوشش ہوتی ہیں۔

بحرینی نے کہا کہ امریکہ اور صہیونی حکومت نے جون میں ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرکے اقوام متحدہ کے اصولوں اور این پی ٹی کی خلاف ورزی کی۔ این پی ٹی کے رکن ملک پر ایسے حملے سے بین الاقوامی امن اور جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے کے لئے خطرہ ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایرانی جوہری پروگرام کے اہداف پرامن اور ایران کا فطری حق ہیں۔ ایران اپنے حق سے کسی بھی صورت میں دستبردار نہیں ہوگا۔ کسی قسم کی جارحیت کی صورت میں ایران منہ توڑ جواب دے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha