اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ہزاروں امریکی طلبا اور مزدور طبقے کے افراد نے مختلف شہروں اور یونیورسٹیوں میں امریکی صدر کی ایمیگریشن پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کیا ہے-
واشنگٹن اور ديگر چھوٹے شہروں جیسے آشویل اور شمالی کیرولینا میں سیکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور "فاشسٹ امریکہ نہيں چاہئے" کے نعرے لگائے-
امریکی حکومت کے محکمۂ ایمیگریشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی حکومت کے قوانین کی بنیاد پر لاکھوں غیر قانونی تارکین وطن کو نکالنے کا جواز رکھتی ہے-
حالیہ سروے سے بھی اس امر کی نشاندہی ہوتی ہے کہ بیشتر امریکی عوام، محکمۂ ایمیگریشن کے افسروں اور دیگر فیڈرل ایجنسیوں کے توسط سے طاقت کے استعمال کے مخالف ہیں-
آپ کا تبصرہ