اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، امریکی خبر رساں ادارے سی این این نے بیرونِ ملک مقیم ایرانی اپوزیشن کی صورتحال پر ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ اپوزیشن گروہ تاحال شدید اختلافات کا شکار ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کے آخری شاہ کے جلاوطن بیٹے رضا پہلوی خود کو عبوری دور کا رہنما قرار دینے پر اصرار کرتے ہیں، تاہم چار دہائیاں گزرنے کے باوجود وہ کسی مؤثر اتحاد کی تشکیل میں ناکام رہے ہیں اور حتیٰ کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پسندیدہ امیدوار بھی نہیں ہیں۔
سی این این کی اسی رپورٹ میں بلومبرگ کے مشرقِ وسطیٰ امور کے سربراہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اپوزیشن کی بیشتر شخصیات ملک سے باہر مقیم ہیں اور انہوں نے عملی طور پر کوئی بنیادی اور مؤثر اقدام نہیں کیا۔
بلومبرگ کے مشرقِ وسطیٰ امور کے سربراہ نے مزید کہا کہ رضا پہلوی جیسی شخصیات انتہائی تفرقہ انگیز ہیں اور ایرانی عوام کو نمایاں طور پر تقسیم کر سکتی ہیں۔
سی این این کی رپورٹ میں ایک اور اہم نکتے کی طرف بھی اشارہ کیا گیا ہے کہ حقیقت میں بھی اور ایرانیوں کے ذہنوں میں بھی یہ تصور پایا جاتا ہے کہ اگر اسلامی جمہوریہ کا خاتمہ ہوا تو اس کے نتیجے میں قوم کا شیرازہ بکھر جائے گا اور ایران کی تقسیم کا خطرہ پیدا ہو جائے گا۔
آپ کا تبصرہ