19 جنوری 2026 - 15:48
ایران میں دہشت گردوں اور غداروں کے لئے کوئی محفوظ جگہ نہیں، قالیباف

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے گذشتہ ہفتنے ہونے والے ہنگاموں کو بارہ روزہ جنگ کا تسلسل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران میں غداروں اور دہشت گردوں کے لئے کوئی محفوظ جگہ نہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے سربراہ محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے ملک میں ہونے والے ہنگامے اور فسادات بارہ روزہ جنگ کا تسلسل تھے جس کی منصوبہ بندی امریکہ اور صہیونی حکومت نے  کی تھی۔

پارلیمنٹ کے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے ایران میں براہ راست مداخلت کی۔ شرپسندوں اور دہشت گردوں کو ہدایات جاری کیں اور ان کو سڑکوں پر رہنے کا حکم دیا۔ تسلسل کے ساتھ جھوٹ بولا گیا۔ مشہد جیسے بڑے شہر کے سقوط کی افواہ پھیلائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ امریکی اور صہیونی ناپاک منصوبے کی ناکامی سے ایک مرتبہ پھر سے واضح ہوگیا کہ ایران میں دہشت گردوں کے لئے کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے۔

اسپیکر نے مزید کہا کہ جمعرات اور جمعہ کے دن ملک میں جو واقعات پیش آئے، اگر ان کے بارے میں بین الاقوامی غیر جانبدار کمیشن کے ذریعے تحقیقات کی جائیں تو دہشت گردی قرار دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ دشمن کی سازش تھی کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک میں فسادات شروع کیے جائیں تاہم رہبر معظم کی بصیرت اور عوام کی ہوشیاری نے دشمن کے ناپاک منصوبے کو ناکام کردیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha