لاہور سے موصولہ رپورٹ کے مطابق آئی ایس او کے کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے لاہور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کرکے یمن فوج بھیجنے کے فیصلے پر سخت تنقید کی ہے .
آئی ایس او کے رہنماؤں نے امریکی اور سعودی ایما پر یمن فوج بھیجنے کو برادرکشی قرار دیتے ہوئے کہا امریکہ اور سعودی عرب اپنے علاقائی مفادات کے لئے القاعدہ کے بہانے یمن میں اپنے مخالفین کو کچلنا چاہتے ہیں.

مظاہرے میں شریک طلبا نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستانی فوج کو ایک برادر اسلامی ملک کے مسلمان باشندوں کو کچلنے کے لئے استعمال نہ کیا جائے.
مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھائے ہوئے تھے جن پر امریکہ ، اسرائیل اور سامراج مردہ باد کے نعرے درج ہے .