اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، امام جمعہ تہران آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا کہ گذشتہ ہفتے امریکہ اور صہیونی حکومت کے آلہ کاروں اور دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والوں کی تہران میں باشکوہ تشییع جنازہ ہوئی جس میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے دنیا پر واضح کردیا کہ ایرانی عوام اپنے دین اور انقلاب اسلامی کے ساتھ مکمل وابستگی رکھتے ہیں۔
انہوں نے نہتے شہریوں اور سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پر تسلیت عرض کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے دردناک مظالم ڈھائے۔ مساجد کے اندر لوگوں کو زندہ جلادیا۔ ہسپتالوں میں مریضوں کی تیمارداری کرنے والوں کو بھی نہیں بخشا۔ نتن یاہو کے سپاہیوں نے دو سالہ بچے سمیت اسکول کے بچوں اور اساتذہ کو بھی شہید کردیا۔
آیت اللہ خاتمی نے کہا کہ ایران کے عوام شہداء کے خاندانوں کے غم میں برابر شریک ہیں۔ شہداء کے لواحقین کو اپنے عزیزوں کی موت پر فخر ہے جو ملک کا دفاع کرتے ہوئے خبیث ترین افراد کے ہاتھوں شہید ہوئے۔
آپ کا تبصرہ