15 جنوری 2026 - 16:39
ایران کی جوابی کاروائی تباہی  مچا سکتی ہے! ٹرمپ کے مشیروں کا ٹرمپ کو مشورہ

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مشیروں نے انھیں ایران پر حملہ کرنے سے باز رہنے پر مجبور کر دیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، صیہونی ویب سائٹ واللا نے دعوی کیا ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ کے مشیروں نے اسلامی جمہوریہ ایران پر حملے کا نتیجہ مبہم و نامعلوم ہونے اور ایران کی جانب سے بڑی جوابی کارروائي کا حوالہ دے کر ٹرمپ کو بدھ کی رات ایران پر فوجی حملہ کرنے سے روک دیا۔ اس رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اسلامی جمہوریہ ایران پر فورا ایک بھرپور حملہ کرنا چاہتے ہيں جو ایران کو بھاری نقصان پہنچائے لیکن ٹرمپ کے مشیروں نے کہا ہے کہ وہ ایسے کسی حملے کی کامیابی کی ضمانت نہيں دے سکتے۔

امریکی فوجی مشیروں کی اس بات پر بھی تاکید ہے کہ علاقے میں امریکی فوج کے ماضی سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ایران کی جانب سے امریکہ کے کسی بھی فوجی اقدام کے بڑے پیمانے پر جواب ضرور دیا جائے گا جو امریکی فوج برداشت نہيں کرپائےگی۔ بعض فوجی تجزیہ نگاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ گذشتہ مہینوں میں امریکہ کی توجہ ونزوئيلا پر مرکوز رہنے کے باعث مغربی ایشیا میں امریکہ کی فوجی صلاحیتیں بڑی حد تک کم ہوئي ہیں اور واللا کے مطابق اسی موضوع نے ٹرمپ کو گذشتہ شب ایران کے خلاف کسی فوجی کارروائی سے منصرف کردیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha