12 جنوری 2026 - 16:01
غیرملکی دہشت گردوں کی موجودگی کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں، اقوام متحدہ کو غیرملکی مداخلت کے ثبوت پیش کردیے گئے: ترجمان وزارت خارجہ

ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے پیر کی صبح کو اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ملک کے حالات 16 جون کی طرح ہیں جب صیہونی حکومت کے حملے کے تیسرے دن نامہ نگاروں سے بات چیت کی تھی۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ  آج بھی اپنے ان ہموطنوں کے عزادار ہیں جن کی جان موساد کے ایجنٹوں نے بے رحمی کے ساتھ لی اور اس شرمانک عمل کی وجہ سے حکومت ایران نے  تین دن عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔ 

اسماعیل بقائي نے کہا کہ جب کاروباری طبقے نے معاشی معاملات پر احتجاج کیا تو حکومت نے ان کا خیرمقدم کیا لیکن گزشتہ جمعرات سے اس معاملے نے شرپسند عناصر ، امریکی اور اسرائیلی حکام کی مداخلت سے مسلحانہ شکل اختیار کرلی اور نہتے شہریوں، مساجد، حکومتی املاک کو نشانہ بنایا

انہوں نے ان حالات کو دراصل صیہونی حکومت کے ساتھ جنگ کا تیرہواں دن قرار دیا اور کہا کہ صیہونی حکومت اور امریکی مداخلت کے واضح اور اٹل ثبوت موجود ہیں جن کو دستاویزات کی شکل میں تیار کرکے پیش کیا گیا ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ نے بتایا کہ مسلح دہشت گردوں نے بنیادی تنصیبات، طبی مراکز، ہسپتالوں اور ثقافتی مراکز کو بھاری نقصان پہنچایا، متعدد شہریوں اور  ایک نرس کو زندہ زندہ جلانے، تین سالہ بچی کو قتل کرنے  جیسے بہیمانہ جرائم کا ارتکاب کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha