موصولہ رپورٹ کےمطابق صدراحمدی نژاد نے آج پارلیمنٹ میں تیرہ سونواسی ہجری شمسی مطابق دوہزاردس اورگیارہ عیسوی کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ علاقے اوردنیا کے حالات ملت ایران کے اہداف کے تناظر میں تبدیل ہورہے ہيں اور پیداوار نیزتعمیراتی وترقیاتی کاموں میں تسلسل، معاشی ترقی اور افراط زر پر کنٹرول اور تیزی کے ساتھ مقصد کی جانب پیشقدمی کا سلسلہ جاری ہے۔ایران کےصدر نے کہا کہ داخلی علاقائی اورعالمی حالات سب کے سب ایک لمبے جمپ کےلئے آمادہ ہیں اور ایران اسلامی تیزی کےساتھ الہامی مرکز اورمثالی استقامت وآزادی میں تبدیل ہورہا ہے اورعالمی تعلقات کو منظم کرنے میں ملت ایران کی بھرپورموجودگی میں اضافہ ہورہا ہے۔
17 اپریل 2010 - 19:30
News ID: 176848
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹراحمدی نژاد نے کہا ہے کہ ایران کی علاقائی اورعالمی پوزیشن گذشتہ پچاس برسوں میں بلندترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔