جعفریہ الائنس پاکستان کی سپریم کونسل کے سینئر رکن مولاناسید محمد عون نقوی نے سانحہ کراچی کے حوالے سے ایک احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ماضی کی طرح سانحہ کراچی کوسرد خانہ میں ڈالنے کے بجائے انصاف کے تقاضے پورے کرے۔ شہداء کے ورثاء کو بھاری معاوضہ اور زخمیوں کا بیرون ملک علاج کے انتظامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ عاشورہ پر بم دھماکے کے ماسٹر مائنڈ سمیت ملزمان کو پکڑا جائے۔ انہوں نے دکھ کا اظہارکیا کہ صدر وزیراعظم اور وفاقی سطح پرشہداء کے ورثاء یا زخمیوں کے لیے کوئی فنڈ قائم نہیں کیا گیا، بیرونی امداد بھی صرف مارکیٹوں کے لیے مختص ہے۔ انہوں نے سیاسی قوتوں سے شہیدکے لیے آوازبلند کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ جلوسوں کومحدود کرنے کے بجائے امن وامان قائم کرنے پرتوجہ دی جائے۔ چہلم امام حسین علیہ السلام کے جلوس حسب سابق برآمدہوں گے حکومت قبل از وقت انتظامات کرے ۔
17 اپریل 2010 - 19:30
News ID: 176839
جعفریہ الائنس پاکستان کے رہنماؤں نے ایک بار پھر حکو مت اورانتظامیہ پر زور دیا ہے کہ سانحہ کراچی کوسرد خانہ میں ڈالنے کے بجائے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں اور شہدا کے ورثا کی مالی معاونت کی جائے ۔