17 اپریل 2010 - 19:30

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے قم میں ایک سمینار سے خطاب میں امریکہ کی طرف سے ایران میں گڑ بڑ پھیلانے اور تبدیلی لانے کے لئے 45 ملین کی منظور پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ 45 ارب ڈالر کے ذریعہ بھی ایران میں تبدیلی نہیں لاسکتا۔

لاریجانی نے امریکی حکام کے غلط منطق پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی دنیا میں بحران پیدا کرنے کی عادت بن گئی ہے۔ اور امریکی جلد باز وزیر خارجہ یہ سوچ رہی ہیں کہ وہ 45 ملین ڈالر منظور کرکے ایران میں تبدیلی لا سکتی ہیں جبکہ وہ 45 ارب ڈالر خرچ کرکے بھی ایران میں کوئي تبدیلی نہیں لاسکتی،  لاریجانی نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ کلنٹن فکر کرتی ہیں کہ عاشور کے دن بلوہ کرنے والے لوگ شجاع ہیں جبکہ ایسا نہیں ہے اور امریکی حکام کی غلط منطق نے انھیں ایران سمیت تمام اقوام سے دور کردیا ہے اور دنیا کی ہر آزاد قوم امریکہ سے متنفر ہے اور اب قوموں کے ساتھ ساتھ حکومتیں بھی امریکہ کی غلط روش کا مقابلہ کررہی ہیں۔