17 اپریل 2010 - 19:30

روس ایران میں رواں سال جوہری پلانٹ پر کام شروع کردے گا۔

ماسکو میں روس کی سرکاری جوہری کارپوریشن کے سربراہ نے بتایا کہ دوہزار دس ایران کے بوشہر کا سال ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بوشہر کا پلانٹ اسی سال تعمیر کیا جائے گا اور تمام معاملات طے شدہ شیڈول کے مطابق آگے بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے پلانٹ پر کام کے آغاز کے لئے کسی مقررہ تاریخ کے بارے میں نہیں بتایا۔
ادھر ریڈیو ایران کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کےصدر ڈاکٹراحمدی نژاد نے کہا ہے کہ علاقائی و عالمی تبدیلیاں آزاد اور انصاف پسند ملکوں کے حق میں رونما ہورہی ہیں ۔
صدرمملکت ڈاکٹرجناب احمدی نژاد نے آرمینیاء  کے سابق صدر سےملاقات میں کہا کہ اس وقت جو لوگ ہمارے خلاف منصوبے بناتے تھے  بہت کمزور اورمتزلزل ہوچکے ہیں لیکن اس کے مقابلے میں حکومتیں اور انصاف پسند قومیں تیزی کے ساتھ اپنے تعلقات اور تعاون کو فروغ دے رہی ہيں ۔

اس موقع پر آرمینیا کے سابق صدر روبرٹ کوچیان نے حکومت آرمینیاءکی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ ہمہ گیرتعلقات وتعاون کوفروغ دینے پرزوردیا ہے