15 دسمبر 2025 - 15:36
مطالعہ کی کمزوری تحقیق کی گہرائی میں رکاوٹ بنتی ہے، علامہ سید ساجد علی نقوی

اسلام آباد میں تین روزہ کتاب میلے کی اختتامی تقریب سے خطاب، مسلم محققین کو تحقیقی کام آگے بڑھانے کی تلقین

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، علامہ سید ساجد علی نقوی نے پاکستان کے شہر اسلام آباد میں جامعۃ المصطفیٰ نمائندگی پاکستان کے شعبۂ تحقیق کے زیرِ اہتمام منعقدہ تین روزہ کتاب میلہ کی اختتامی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ مطالعہ کی کمزوری تحقیق کی گہرائی میں رکاوٹ بنتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی علوم نے کافی ترقی کر لی ہے تاہم مسلم محققین کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے تحقیقی کام کو مزید آگے بڑھائیں۔

علامہ ساجد علی نقوی نے مزید فرمایا کہ تحقیق میں موجودہ مسائل، مستند مصادر اور محقق کی اپنی علمی کاوش کا امتزاج ہونا چاہیے۔

انہوں نے تکرار کرتے ہوئے کہا کہ مطالعہ کی کمزوری تحقیق کی گہرائی میں رکاوٹ بنتی ہے، اسی لیے ہمیں اپنی علمی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے آخر میں جامعۃ المصطفیٰ کی اس علمی و تحقیقی کاوش پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے پروگرام علمی جوش و جذبہ پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha