جن افراد پر انتخابات میں شرکت کی پابندی عائد کی گئی ہے، ان میں سے اکثریت کا تعلق صدام حسین کی کالعدم بعث پارٹی سے ہے۔عراق کے اعلیٰ اختیاراتی آزاد انتخابی کمیشن سے وابستہ سینئر عہدیدار حمدیہ حسینی کا کہنا ہے کہ ہم نے پانچ سو افراد اور جماعتوں کو امیدواروں کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔حمدیہ حسینی نے بعث پارٹی کا نام لئے بغیر بتایا کہ جن امیدواروں کے الیکشن میں حصہ لینے پر پابندی پابندی عائد کی گئی ہے وہ سب قانون مجلس انصاف اور ایمانداری کے تحت آتے ہیں۔ اس قانون کے بموجب صدام حسین کے وفادار انتخابات میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پابندی کی زد میں آنے والے افراد اور جماعتیں انتخابی کمیشن کے فیصلے کے خلاف تین دن کے اندر اپیل کر سکتے ہیں۔ اس مدت کے دوران وہ ملک میں 7 مارچ کو ہونے والے انتخاب میں شرکت کے لئے الیکشن کمیشن کو متبادل ناموں کی فہرست پیش کر سکتے ہیں۔پابندی کے شکار افراد میں نمایاں نام نیشنل ڈائیلاگ فرنٹ سے تعلق رکھنے والے سنی قانون ساز صالح المطلق کا ہے۔
18 مارچ 2010 - 20:30
News ID: 176110
عراق کی الیکشن کمیشن نے پانچ سو امیدواروں کے انتخاب لڑنے پر پابندی عائد لگا دی ہے۔