18 مارچ 2010 - 20:30

اگر سعودی عرب کے تھوڑے سے ہتھیار بھی اسرائیل کے خلاف خلاف استعمال ہوتے تو خطے میں اسرائیل کا وجود ختم ہوجاتا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے خوزستان میں ایک عظيم عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یمن میں امن قائم کرانے کے بجائے خود جنگ میں کود گیا ہے اگر سعودی عرب کے تھوڑے سے ہتھیار بھی اسرائیل کے خلاف خلاف استعمال ہوتے تو خطے میں اسرائیل کا وجود ختم ہوجاتا۔ انھوں کہا کہ سعودی عرب کے ہتھیار مسلمانوں کے خلاف استعمال ہو رہے ہیں۔ صدر احمدی نے کہا کہ اگر عرب فلسطینیوں کی حمایت کرتے تو آج مشرق وسطی کا مسئلہ ختم ہوجاتا۔ انھوں نے کہا کہ بعض عرب ممالک امریکہ اور اسرائیل کی حمایت کررہے ہیں جو مسئلہ فلسطین کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔