9 دسمبر 2025 - 16:31
انٹیلیجنس آپریشن کی حمایت اور وفاق سے تعاون کے بغیر صوبہ نہیں چل سکتا: گورنر کے پی

یہ لوگ کہتے ہیں کہ فوج صوبے سے نکل جائے، اگر فوج نکل جائے تو ہماری صلاحیت نہیں کہ دو تین دن صوبہ سنبھال سکیں: فیصل کریم

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفاق سے تعاون کے بغیر صوبے کے چلنے کو ناممکن قرار دیدیا۔

پروگرام جیوپاکستان میں بات کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ یہ لوگ کہتے ہیں کہ فوج صوبے سے نکل جائے، اگر فوج نکل جائے تو ہماری صلاحیت نہیں کہ دو تین دن صوبہ سنبھال سکیں۔

انہوں نے کہا کہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کی حمایت اوروفاق سے تعاون کے بغیر صوبہ نہیں چل سکتا، آئین میں گورنر راج کی شق ہے، یہ غیر آئینی نہیں۔

گورنر کے پی نے مزید کہا کہ عمران خان کرتوتوں کی سزا بھگتیں گے تو نکلیں گے،ڈیڑھ 2  سال سزا نہیں کاٹی اور مگرمچھ کے آنسو رو رہے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha