اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق «پروفسور مسعود علیمحمدی» ایران کے جوہری سائنسدان اور اہم انقلابی دانشور تھے جو تہران میں پڑھا رہے تھے. تہران کے کریمنل کورٹ کے سرپرست نے کہا کہ ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ آج صبح 7:45 انجام پایا جس کے نتیجے میں تہران یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر مسعود علیمحمدی شہید ہوگئے. خبروں کے مطابق انقلاب مخالف سامراج کے ایجنٹوں نے آج صبح ایک دہشتگردانہ کاروائي کرکے تہران کے علاقے قیطریہ میں پروفیسر علی محمدی کوشہید کردیا۔ پروفیسرمحمدی کو ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکہ کرکے اس وقت شہید کیا گیا جب وہ اپنے گھر سے باہر نکل رہے تھے۔سیکورٹی اہلکاروں نے اس دہشتگردانہ واقعے کی چھان بین اور مجرموں کی شناخت کے لئے تحقیقات شروع کردی ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس پروفیسر کی شہادت پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمدی کو جو اہم ایٹمی سائنسداں تھے امریکہ اور صہیونی ریاست کے ایجنٹوں نے شہید کردیا ہے .
>