18 مارچ 2010 - 20:30

آزاد صحافیوں کی تنظیم نے اعلان کیاہے کہ سعودی عرب آزادی بیان پرپابندی کےلحاظ سے دنیا کا بدترین ملک ہے۔

آزاد صحافیوں کی تنظیم کے مطابق سعودی عرب، آزادی بیان کے حوالے سے دنیا کے ایک سوتہتر ملکوں میں ایک سوترسٹھویں نمبرپر ہے ۔جبکہ سعودی عرب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کےبارے میں قانونی اداروں کی رپورٹیں آزاد صحافیوں کی رپورٹ کی صحیح ہونے کی تصدیق کرتی ہیں۔آزاد صحافیوں کی تنظیم نے سعودی عرب کو آزادی بیان کے حوالے سےانسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی کرنےوالے دس ملکوں کی فہرست میں رکھنے کی وجہ کا ذکرکرتے ہوئے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ حکومت کی تنقید میں لکھے جانےوالے مقالوں کے بعد سعودی حکمت اپنے ملک کے صحافیوں پر صحافت سے دستبردارہونے کا دباؤڈالتی ہے اس تنظیم نے سعودی عرب میں ایک سٹلائٹ چینل پر پابندی اورچارسوسے زيادہ انٹرنٹ سا‎ئٹوں کو بند کئےجانے پربھی تنقید کی ہے۔