18 مارچ 2010 - 20:30

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر ممکنہ حملے کا بیان امریکی جنرل نے بغیر سوچے سمجھے دیا ہے، پٹریاس سوچ سمجھ کر بولیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے ایران کی ایٹمی تنصیبات پرحملے کی امریکی فوج کے کمانڈرکی دھمکی کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا ہے۔مشرق وسطی، مشرقی افریقہ اور وسطی ایشیا میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل ڈیوڈ پٹریاس نے سی ان ان کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر فوجی حملہ ممکن ہے۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان مہمان پرست نے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکی فوجی کمانڈر کے جانب سے حملے کی دھمکی پر ردعمل ظاہر کرتے ہو‏ئے کہا کہ اس امریکی جنرل نے بلا سوچے سمجھے بیان دیا ہے اور بہتر ہے کہ اس سلسلے مین ہر قسم کا بیان تعمیری تناظر میں سامنے آئے۔ مہمان پرست نے تہران کے تحقیقی ریئکٹر کے ایندھن کے بارے میں کہا کہ تہران کا موقف وہی ہے کہ ایندھن کے تبادلے کے بارے میں سب سے اہم بات ایران کا اعتماد بحال کرنا اور اسلامی جمہوریہ ایران کو سو فیصد ضمانت دینا ہے۔