کراچی پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سلمان مجتبیٰ،سید ثروت حسین رضوی،حیدر رضوی اور ظفر عباس نقوی نے کہا کہ انتظامیہ اپنی نا اہلی چھپانے کیلئے سانحہ کا سارا ملبہ عزاداروں پر ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس اور رینجرز کی سیکورٹی کے تمام دعوے جھوٹے اور بے بنیاد ثابت ہوئے، دھماکے کے بعد پولیس اور رینجرز کے اہلکار متاثرہ جگہ سے فرار ہو گئے تھے جن کا احتساب ہونا چاہئے انہوں نے سانحہ کے متاثرین سے اظہار ہمدردی کرنے والے سیاسی رہنماؤں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
18 مارچ 2010 - 20:30
News ID: 175711
مرکزی تنظیم عزاء نے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ عاشورہ میں شہداء کے لواحقین کو 25 لاکھ فی کس جبکہ زخمیوں کو پانچ،پانچ لاکھ روپے معاوضہ ادا کیا جائے،وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا سانحہ کی تحقیقات کے لئے ایک کمیشن تشکیل دیں،جس میں شیعہ نمائندوں کو بھی شامل کیا جائے۔سیاسی و مذہبی جماعتیں سانحہ عاشور کو سیاسی بنانے کی کوشش نہ کریں۔