18 مارچ 2010 - 20:30

سابق امریکی حکام نے کہا ہے کہ افغانستان میں سی آئی اے کے اڈے پرحملہ کرنے والا شخص ہمام خلیل اردن کی خفیہ ایجنسی کا اہلکارتھا،جوسی آئی اے اورالقاعدہ کے لیے بیک وقت ڈبل ایجنٹ کا کردار ادا کر رہا تھا۔

سابق امریکی حکام نے افغانستان میں سی آئی اے بیس پر حملہ کی تفتیشی بریفنگ کے دوران کہا کہ ہمام خلیل ابو الملال ال بلاوی اردن کی خفیہ ایجنسی کا اہلکار تھا جسے القاعدہ کی صفوں میں داخل ہوکرسی آئی اے کے لیے مخبری کا کام سونپا گیا تھا۔ہمام خلیل کو بہترریکارڈ کی وجہ سے سی آئی اے میں قابل اعتبار سمجھا جاتا تھا تاہم حمام خلیل نے خود کش دھماکا کیا اورایک اردن نژاد افسر سمیت سات افراد ہلاک کردئیے۔حکام کے مطابق حمام خلیل سی آئی اے کے ساتھ ماضی میں کام کرچکا تھا اورالقاعدہ کے بارے میں اہم معلومات فراہم کرتا رہا تھا۔