شاہ عبداللہ کے کزن شریف علی بن زیاد العون کو افغانستان میں گزشتہ روز نامعلوم افراد نے قتل کردیا تھا۔اردن کے جھنڈے میں لپٹا ہوا ان کا جسد خاکی خصوصی طیارے کے ذریعہ عمان پہنچا تو اس موقع پر فضائیہ کے اڈے پر شاہ عبداللہ ،ملکہ رانیہ اور ولی عہد حسین بھی موجود تھے ۔ اردن کے ذرائع کے مطابق شریف علی افغانستان میں انسانی فلاح وبہبود کے کاموں میں مصروف تھے۔
18 مارچ 2010 - 20:30
News ID: 175251
عبداللہ دوئم نے افغانستان میں ہلاک ہونے والے اپنے کزن کی لاش وصول کرلی ہے۔