اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد قانون ساز کونسل میں پیش کردی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رکن قاسم مجید نے ایوان میں تحریک عدم اعتماد پیش کی۔
اس درمیان چوہدری انوارالحق نے ایوان سے خطاب میں کہا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ایک شخص ہی آئین اور انتظامی ڈھانچے کی تباہی کا ذمہ دار ہو، کیا میری کابینہ کے ممبران اس کے ذمہ دار نہیں؟
انہوں نے کہا کہ آج کا خطاب باتیں ریکارڈ پر لانے کے لئے کر رہا ہوں، اس ایوان نے مجھے جنم دیا، آج ایوان کا شکریہ ادا کرنے آیا ہوں۔ مجھ سے اسی ایوان کی طرف سے کہا گیا کہ 15 فروری تک اسمبلی تحلیل کر دو۔
انوارالحق کا کہنا تھا کہ اپنی پوری کابینہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے میری آزادی کے پروا نے پر دستخط کیے، کہا گیا آپ کو بکتربند گاڑی پر لے کر جاتے ہیں، میں نے کہا کہ سیاسی کارکن ہوں۔
آپ کا تبصرہ