اس موقع پر عزادار مرد و خواتین بچے شہدائے کربلا کی یاد میں سینہ کوبی کرتے رہے اور سوز و سلام پیش کرتے رہے۔ ہوسٹن میں عاشورہ کے جلوس کا انتظام انجمن پاسبان عزا کی جانب سے کیاگیا تھا ۔جس کی قیادت علامہ صائم مہندی، علامہ جواد اور علامہ رضا رضوانی کررہے تھے ۔جبکہ ڈیلس میں جلوس کی قیادت مقامی شیعہ رہنما علی رضوی، مسلم افروز، علامہ ارتضاء نقوی، مرغوب حسین، حسنین زیدہ، مسلم زیدی اور دیگر کررہے تھے۔ شدید سردی کے باوجود عزاداروں کی بڑی تعداد عاشورہ کے اس جلوس میں شریک ہوئی بعد ازاں ڈیلس اور گرد و نواح کی 3 امام بارگاہوں، مومن سینٹر ارونگ، علم سینٹر پلانو اور اقاء سینٹر کیرالٹن میں مجلس شام غریباں کا انعقاد ہوا۔ مرکزی شام غریباں اقاء سینٹر کیرالٹن میں علامہ ارتضاء حسین نقوی نے پڑھی۔ جس میں انہوں نے سیرت حضرت حسین علیہ السلام اور عادات اور عبادت کے عنوان سے تقریر کی اور مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ شہدائے کربلا کی اگر سیرت پر عمل کرنا چاہتے ہیں تو اتحاد کی ایک رسی کوتھامے رہیں۔ انہوں نے کہاکہ باطل کے سامنے سینہ سپر ہوجانا حسینیت ہے اور ہم اتحاد کے ذریعہ ہی اسلام کا نام عالم دنیا میں سربلند کرسکتے ہیں۔
18 مارچ 2010 - 20:30
News ID: 174789
ریاست ٹیکساس میں یوم عاشورہ انتہائی عقیدت و احترام سے منایاگیا ۔ریاست کے دو بڑے شہروں کے صدور مقام ڈاؤن ٹاؤن میں عاشورہ کے جلوس برآمد ہوئے ہوسٹن میں مارکیٹ اسکوائر سے جبکہ ڈیلس میں سٹی ہال سے عاشورہ کا جلوس برآمد ہوا۔