دمشق میں ترک وزیر اعظم طیب اردگان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں شام کے صدر بشار الاسد نے کہا کہ تل ابیب کے منفی رویے کی وجہ سے خطے میں قیام امن کے لیے اسرائیل کے ساتھ بات چیت کا عمل آگے نہیں بڑھ پایا ہے جسکے باعث مشرق وسطی کا امن خطرے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ امن کے عمل کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے جسکے لیے مذاکرات کو کامیابی سے ہمکنار کرانے سے بھی زیادہ ضروری ہے مذاکراتی عمل کی ابتدائی کامیابی کا ہر طریقے سے تحفظ کیا جائے۔ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں ترک وزیر اعظم رجب طیب اردگان نے کہا کہ شام امن مذاکرات کے ثالث کے طور پر فرانس کے مقابلے میں ترکی کو اہمیت دیتا ہے جبکہ ترکی بھی شام اور اسرائیل کے درمیان ثالثی کا کردار اداکرنے کے لیے تیار ہے۔
18 مارچ 2010 - 20:30
News ID: 174414
شام کے صدر بشارالاسد نے کہا ہے کہ اسرائیل کے منفی رویے کی وجہ سے مشرق وسطیٰ امن مزاکرات عمل خطرے میں پڑ گیا ہے۔