اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای ای نے اپنے پیغام میں فقیہ بزرگوار آیت اللہ آقای حاج شیخ حسین علی منتظری رحمة اللہ علیہ کی رحلت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے.
پیغام کا متن:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
معلوم ہؤا کہ فقیہ بزرگوار آیت اللہ آقای حاج شیخ حسین علی منتظری رحمۃ اللہ علیہ دارفانی کو وداع کہہ کر دار باقی کو سدھار گئے ہیں. وہ ماہر فقیہ اور ممتاز استاد تھے اور کثیر تعداد میں شاگردوں نے ان سے فیض حاصل کیا. انھوں نے اپنی زندگی کا ایک طویل عرصہ امام راحل عظیم الشأن کی اسلامی تحریک کی خدمت میں گذارا، طویل جدوجہد کی اوراس راہ میں بے انتہا صعوبتیں جھیل لیں.
امام راحل (رح) کی پربرکت زندگی کے آخری ایام میں ایک دشوار اور نہایت سخت آزمائش پیش آئے اور میں اللہ تعالی سے التجا کرتا ہوں کہ وہ اس آزمایش کو اپنی رحمت و مغفرت کے سائے میں ڈھانپ لے اور ان کو پیش آنے والے دنیاوی آزمائشات کو ان مسائل کا کفارہ قرار دے.
میں ان کی وفات پر ان کے خاندان ـ بالخصوص ان کی زوجۂ مکرمہ ـ اور ان کے محترم فرزندوں کو تعزیت پیش کرتا ہوں اور ان کے لئے خداوند متعال سے رحمت و مغفرت کی التجا کرتا ہوں.
سیّد علی خامنہ ای ای
20 دسمبر 2009