ڈی جی آئی ایس پی آر نے غلام اسحٰق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی، ٹوپی کا دورہ کیا، جہاں حالیہ پاک افغان سرحدی جھڑپ، سکیورٹی صورتحال اور سوشل میڈیا کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان قوم کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں اور ملکی ترقی و خوشحالی میں نوجوانوں کا کردار کلیدی ہے۔ یونیورسٹی کے طلبہ و اساتذہ نے شہداء و غازیانِ پاک افواج کو خراج تحسین پیش کیا اور مزید بامقصد سیشنز کے انعقاد کا مطالبہ کیا تاکہ ڈس انفارمیشن اور پروپیگنڈے کا خاتمہ ہو۔
طلبہ نے مزید کہا کہ پاک فوج کی کارکردگی اور دشمن کو دیے گئے بھرپور جواب پر قوم فخر کرتی ہے، اور سیشن کے دوران سوالات کے تفصیلی جوابات نے ذہنوں میں موجود ابہام دور کر دیے۔
آپ کا تبصرہ