15 جون 2009 - 19:30

بشیر احمد بلور نے بتایا کہ حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں غیرملکی ہاتھ ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔

سرحد کے سینیئر وزیر بشیر احمد بلور نے کہا ہے کہ دہشت گردوں سے مذاکرات کا سوال پیدا نہیں ہوتا۔ جب کہ دہشت گردی کے واقعات میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہے۔وہ سیشن کورٹ دھماکے میں جاں بحق ایک شخص کے لواحقین سے تعزیت کررہے تھے۔ اس موقع پر جیونیوز سے گفت گو میں بشیر احمد بلور نے بتایا کہ حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں غیرملکی ہاتھ ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ تاہم قوم اور حکومت ان کے خلاف متحد ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں سے اس وقت تک مذاکرات نہیں ہوں گے جب تک وہ ہتھیار ڈال کر حکومتی رٹ تسلیم نہیں کر لیتے۔ سینیئر وزیر کا کہنا تھا کہ دھماکے قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشنز کا رد عمل ہیں لیکن بہت جلد ان کا صفایا کیا جائے گا۔