نیویارک سے ارنا کی رپورٹ کےمطابق وہائٹ ہاؤس کے ترجمان نے صحافیوں سے گفتگو کرتےہوئےکہا کہ باراک اوباما نے اپنے خطاب میں جولائی دوہزارگیارہ میں افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلاکی بات صرف اس لئےکی ہے تاکہ افغان حکومت جان لے کہ اپنی اصلاح اورملک کی سیکورٹی کی ذمہ داری سنبھالنے کیلئے اس کے پاس بہت کم وقت بچا ہے ۔وہائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا کہ امریکی صدر کی جانب سے جاری ہونے والا بیان کرزئی کیلئے ایک علامت تھا تاکہ وہ سمجھ لیں کہ ان کی حکومت اپنارویہ بدلے اور اپنے ملک کی سیکورٹی کی ذمہ داری سنبھالے۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 173670
وہائٹ ھاؤس کے ترجمان رابرٹ گیبز نے افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کی تاریخ کا تعین کئےجانے پر بعض کمانڈروں کی تنقید پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حامد کرزئی کیلئے صرف ایک انتباہ ہے۔