بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || امریکی نیٹ ورک بلومبرگ نے آج رپورٹ دی کہ ہندوستانی عہدیداروں نے ٹرمپ انتظامیہ کو دوبارہ بتایا کہ ان کے ملک کی ریفائنریاں روس سے تیل کی درآمد میں نمایاں کمی نہیں کر سکتیں، کیونکہ اس کے لیے ضروری ہے کہ واشنگٹن ایران اور وینیزویلا سے خام تیل کی خریداری کی اجازت دے، جو پابندیوں کا شکار ہیں۔
ایک گمنام ذریعے نے کہا کہ ہندوستانی وفد نے اس ہفتے امریکہ کے دورے کے موقع پر امریکی عہدیداروں سے ملاقات میں یہ درخواست دہرائی ہے۔
رپورٹ میں باخبر ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ہندوستانی وفد کے اراکین نے زور دیا ہے کہ اس ملک کی ریفائنریوں کو روس، ایران اور وینیزویلا ـ جو سب بڑے تیل پیدا کرنے والے ممالک ہیں ـ سے تیل کی فراہمی پر ایک ساتھ بندش تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے۔
واضح رہے کہ واشنگٹن نے روس کے ساتھ ہندوستان کے تیل کی تجارت پر بھاری محاصل عائل کئے اور اعلان کیا کہ اس دباؤ کا مقصد یوکرین جنگ کی فنڈنگ روکنا ہے، جس کے بعد نئی دہلی کے نمائندوں نے اپنی تیل کی ضروریات پوری کرنے کے لئے، امریکی حکام سے بات چیت کے لئے واشنگٹن کا دورہ کیا۔
تاہم، ہندوستان نے ـ اگرچہ کم قیمت پر ـ اوپک پلس کے رکن ملک [روس] سے خام تیل کی درآمد جاری رکھی ہے۔
ہندوستان نے 2019 میں ایران سے تیل کی خریداری بند کر دی تھی اور اس کے سب سے بڑے پرائیویٹ ریفائنری ریلائنس انڈسٹریز (Reliance Industries) نے بھی امریکی پابندیوں میں اضافے کے بعد اس سال وینیزویلا سے تیل خریدنا بند کر دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ