30 اپریل 2019 - 13:53
ایرانی تیل سے متعلق امریکہ سے مزید چھوٹ لینے کی بھارتی کوششیں جاری

بھارت کی وزیر خارجہ "سشما سوراج" نے اپنے امریکی ہم منصب "مائیک پمپیو" کیساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں ایرانی تیل کی خریداری کیلئے امریکہ سے مزید چھوٹ لینے کا مطالبہ کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رپورٹ کے مطابق، بھارتی وزیر خارجہ نے امریکی حکام پر واضح کردیا ہے بھارت کیلئے 5۔23ملین ٹن ایرانی تیل کی برآمدات کا کوئی متبادل ذریعہ پانا ناممکن ہے۔
سشما سوراج نے اس ٹیلی فونک رابطے میں اپنے امریکی ہم منصب سے درخواست کی ہے کہ وہ ایرانی تیل کے خلاف امریکی پابندیوں کے حوالے سے بھارت کو مزید چھوٹ دے تا کہ وہ ایران سے تیل کی برآمدات کو جاری رکھ سکے۔
اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر "ڈوںلڈ ٹرمپ" خود براہ راست ایرانی تیل سے متعلق مزید استثنی دینے کا فیصلہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ "مائیک پمپیو" نے گزشتہ ہفتوں میں ایران کیخلاف دشمن پالیسی کے تسلسل میں پابندیوں کے حوالے سے ایران سے تیل برآمد کرنے والے ممالک کی دی گئی چھوٹ کی عدم تجدید کا اعلان کر دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲