23 ستمبر 2025 - 16:20
فرانس میں فلسطین کی حمایت کی لہر: 86 میونسپل دفاتر پر پرچم فلسطین لہرا دیئے گئے

فرانس کے صدر ماکرون کی جانب سے فلسطینی ریاست کی باضابطہ شناخت کے اعلان کے ساتھ ہی ملک بھر میں 86 میونسپل دفاتر پر فلسطین کا پرچم لہرا دیا گیا، حالانکہ پہلے وزارت داخلہ نے اس اقدام کو ممنوع قرار دیا تھا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، فرانس کے صدر ماکرون کے فلسطینی ریاست کی شناخت کے اعلان کے ساتھ ہی ملک کے 86 شہرداری دفاتر پر فلسطین کے پرچم لہرا دیے گئے۔ یہ اقدام ایک علامتی عمل کے طور پر سامنے آیا اور ماکرون کے نیویارک میں منعقد بین الاقوامی اجلاس کے دوران انجام دیا گیا، جس کا مقصد فلسطین کے مسئلے کے پرامن حل پر توجہ دینا تھا۔

صدر ماکرون نے اس موقع پر کہا کہ فرانس اب فلسطینی ریاست کو شناخت کرنے کے سلسلے میں مزید انتظار نہیں کر سکتا اور اس کے ساتھ عالمی برادری پر مشرقِ وسطیٰ میں منصفانہ امن قائم کرنے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین میں عربی ریاست کے قیام کا وعدہ ابھی تک پورا نہیں ہوا اور عالمی برادری کو علاقے میں امن کا راستہ متعین کرنا ہوگا۔

قبل ازیں، فرانس کے وزارت داخلہ نے اعلان کیا تھا کہ 52 میونسپل دفاتر نے فلسطینی پرچم بلند کر کے سرکاری فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔

یہ پیش رفت فرانس میں اس وقت سامنے آئی جب چند روز قبل برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور پرتگال نے بھی فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی اقوام متحدہ کے 193 رکن ممالک میں سے فلسطین کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد 146 تک پہنچ گئی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha