22 ستمبر 2025 - 19:27
مآخذ: ابنا
سید حسن نصر اللہ دنیا میں عرب اور انسانی وقار کی علامت ہیں

صیہونی حکومت کے خلاف لبنان کی ممتاز شخصیت جارج عبداللہ نے سید حسن نصر اللہ کی شہادت کی برسی کے موقع پر اعلان کیا کہ ملت اسلامیہ کے لیے اپنا خون قربان کرنے والے شہداء کا رہبر ہمارے دلوں اور تاریخ میں زندہ رہے گا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق،صیہونی حکومت کے خلاف لبنان کی ممتاز شخصیت جارج عبداللہ نے سید حسن نصر اللہ کی شہادت کی برسی کے موقع پر اعلان کیا کہ ملت اسلامیہ کے لیے اپنا خون قربان کرنے والے شہداء کا رہبر ہمارے دلوں اور تاریخ میں زندہ رہے گا۔

 غاصب صیہونی حکومت کے خلاف لبنان کے ممتاز جنگجو جارج عبداللہ، جنہیں 41 سال بعد اس سال فرانس کی جیل سے رہا کیا گیا تھا، نے مزاحمتی شہداء کے مقبرے کے پاس سید حسن نصر اللہ کی شہادت کی برسی کے موقع پر اعلان کیا کہ سید حسن نصر اللہ دنیا میں انسانیت کی علامت بن کر رہیں گے۔

لبنانی جنگجو نے کہا: ہم قوم کے شہید کی موجودگی میں کھڑے ہیں اور وہ اب ہمارے ضمیر میں پہلے سے زیادہ موجود ہے۔

جارج عبداللہ نے سید حسن نصراللہ کی قبر کے سامنے کہا یہ خودمختاری کی علامت ہے۔ انہوں نے مزید کہا:  ملت اسلامیہ کے لیے اپنا خون قربان کرنے والے شہداء کا قائد ہمارے دلوں اور تاریخ میں زندہ رہے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha