بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق،صہیونی فوج نے امریکہ کی کھلی حمایت کے بعد غزہ شہر پر اپنے زمینی حملے مزید شدت سے شروع کر دیے، جس کے نتیجے میں پیر اور منگل کی درمیانی شب غزہ کے شہریوں کے لیے ایک اور خونریز رات بن گئی۔ اسرائیلی جنگی طیاروں، ہیلی کاپٹروں اور توپخانے نے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا، جس میں درجنوں افراد شہید اور متعدد زخمی یا ملبے تلے دب گئے۔
یہ حملے ایسی صورت میں سامنے آئے ہیں کہ امریکی صدر نے ایک بار پھر اسرائیلی زمینی جارحیت کی تائید کی ہے۔ یہ غزہ پر اسرائیل کے جاری نسل کشی پر مبنی حملوں کا 711واں دن تھا، جو تاحال رکنے کا نام نہیں لے رہے۔
ان حملوں میں گھروں کو براہِ راست نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد خاندان ملبے تلے دب گئے۔جب کہ دو بچے شہید ہو گئے جن کی لاشیں میدان الشوا کے ملبے سے نکالی گئیں، جب کہ 30 افراد تاحال ملبے تلے ہیں۔
واضح رہے کہ غزہ درحقیقت امریکہ کے دیے گئے ہتھیاروں سے جل رہا ہے، لیکن فلسطینی عوام اپنی استقامت سے دشمن کے تمام خوابوں کو راکھ کر دیں گے۔
آپ کا تبصرہ