15 جون 2009 - 19:30

آج ٹی وی کی ایک خبر کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے نے دعوی ٰ کیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان سوات کا کمانڈر فضل اللہ افغانستان فرار ہوگیا۔بی بی سی سے فون پر بات کرتے ہوئے مولوی فضل اللہ نے بتایا کہ وہ بحفاظت پاکستان سے افغانستان پہنچ چکاہے۔

بی بی سی نے تصدیق کی ہے وہ جس نمبر سے بات کررہاتھا وہ افغانستان کا ہی تھا۔ تاہم کسی پہاڑی علاقے میں ہونے کی وجہ سے موبائل سگنلز درست طریقے سے نہیں آرہے تھے اس لئے چوبیس مرتبہ کال کرنی پڑی۔عسکریت پسند کمانڈر نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر امریکی ڈرون حملے اور بلیک واٹر کی سرگرمیاں پاکستان آرمی کو روکنی چاہئیں۔ فضل اللہ نے کہا کہ امریکی صدر کو افغانستان کے لیے مزید فوج بھیجنے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ تنظیم کا ترجمان عمر احسن احرابی ہوگا۔