4 ستمبر 2025 - 18:22
ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان نئے تعاون کے فریم ورک پر مذاکرات ہو رہے ہیں، سید عباس عراقچی

ایرانی وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون کے لیے نیا فریم ورک تیار کیا جا رہا ہے اور جب تک مذاکرات مکمل نہیں ہوتے، کوئی نیا اقدام عمل میں نہیں آئے گا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق  اسلامی جمہوریہ ایران کے  وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے درمیان تعاون کے لیے ایک نیا فریم ورک ترتیب دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حالیہ تبدیلیوں کے تناظر میں پرانا ڈھانچہ کافی نہیں رہا، اسی لیے ایک نئی بنیاد پر مذاکرات جاری ہیں۔

عراقچی نے زور دے کر کہا کہ جب تک یہ مذاکرات حتمی نتیجے تک نہیں پہنچتے، ایران کسی نئی پیش رفت پر عمل درآمد نہیں کرے گا۔

انہوں نے بعض غیرملکی میڈیا رپورٹس کو رد کرتے ہوئے کہا کہ "ایران کی شنگھائی تعاون تنظیم سے ممکنہ رکنیت منسوخی کی باتیں بے بنیاد ہیں، اس طرح کی کوئی شرط موجود نہیں اور حالیہ اجلاس میں رکن ممالک نے برعکس ایران کی حمایت کی ہے۔"

 وزیرِ خارجہ نے صدرِ ایران کے حالیہ دورۂ چین کے موقع پر شنگھائی اجلاس کی گروپ فوٹو میں صدر کی غیرموجودگی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ "یہ صرف پروٹوکول اور ثقافتی و شرعی ملاحظات کی بنا پر تھا، تاہم اگلے روز لی گئی سرکاری تصویر میں صدر موجود تھے۔"

گفتگو کے دوران عراقچی نے ذاتی حوالے سے بھی ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اپنے ہاں نومولود بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری دی اور کہا: "خداوند نے ایک نئی نعمت عطا کی ہے، میں اس پر شکر گزار ہوں۔"

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha