3 ستمبر 2025 - 15:57
دمشق ایئرپورٹ کے قریب اسرائیلی فضائی حملہ، زوردار دھماکہ

شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ دمشق کے بین الاقوامی ایئرپورٹ کے نزدیک ایک بڑا دھماکہ ہوا ہے جسے ابتدائی طور پر اسرائیلی فضائی حملے کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی – ابنا ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق  دمشق کے بین الاقوامی ایئرپورٹ کے قریب زوردار دھماکہ ہوا جس سے دارالحکومت لرز اٹھا۔ ابتدائی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ دھماکہ اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں پیش آیا۔

لبنانی روزنامہ "النهار" نے بھی اپنی رپورٹ میں بتایا کہ دمشق کے جنوبی علاقے میں ایئرپورٹ کے نزدیک دھماکے کی آواز سنی گئی، تاہم اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی تفصیل سامنے نہیں آئی۔

اس سے قبل بھی شامی ذرائع نے خبر دی تھی کہ آج ہی کے روز اسرائیلی جنگی طیاروں نے صوبہ قنیطرہ کے مضافاتی علاقوں کو نشانہ بنایا۔

قابل ذکر ہے کہ بشار الاسد کی حکومت کے خلاف خانہ جنگی کے بعد سے اسرائیلی فوج نے شام کے فوجی مراکز اور بنیادی ڈھانچوں پر حملوں میں تیزی پیدا کر رکھی ہے۔ گذشتہ چند ماہ کے دوران اسرائیلی فضائیہ نے کئی بار بمباری کی ہے اور جولان کے مقبوضہ حصے سے سرحد پار کر کے درعا اور قنیطرہ کے بعض علاقوں پر قبضہ بھی برقرار رکھا ہوا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha