اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، صوبہ بلوچستان کے شہر تربت میں دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس نے بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے نوانو میں دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکا ایک گاڑی میں ہوا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینسز اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ