اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، شمالی شام میں امریکی اتحاد نے اپنے فوجی اڈوں کو مزید مضبوط کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں 24 ٹرکوں پر مشتمل ایک نیا فوجی قافلہ، جس میں بکتر بند گاڑیاں برادلی اور ہامر شامل تھیں، عراق کے کردستان ریجن سے گذرگاہ الولید کے راستے شام میں داخل ہوا اور صوبہ حسکہ کے شمالی علاقے میں واقع قسرک فوجی اڈے کی طرف روانہ ہو گیا۔
شام میں انسانی حقوق کے مبصرین کے مطابق یہ پیش رفت امریکی اتحاد کے ان اقدامات کا حصہ ہے جن کے تحت وہ شمالی و مشرقی شام میں اپنے اڈوں کو مزید فوجی اور لاجسٹک سہولتوں سے لیس کر رہا ہے۔
اس سے قبل بھی حسکہ کے جنوبی علاقے میں واقع الشدادی فوجی اڈے پر امریکی اتحاد کا ایک کارگو طیارہ اترا تھا، جو فوجی سازوسامان اور لاجسٹک سپورٹ لے کر آیا تھا تاکہ زیرِ کنٹرول علاقوں میں فوجی موجودگی کو تقویت دی جا سکے۔
یہ تمام نقل و حرکت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ امریکی اتحاد شمال و شرق شام میں اپنی پوزیشن کو مستحکم رکھنے اور کرد ملیشیا پر مشتمل "سیرین ڈیموکریٹک فورسز" کی پشت پناہی کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
آپ کا تبصرہ