2 ستمبر 2025 - 15:34
یمنی قیادت پر اسرائیلی حملہ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مذمت

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ یمن کے وزیراعظم اور کابینہ ارکان کا اسرائیلی حملے میں قتل بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، یہ بزدلانہ اقدام اسرائیل کو زوال سے نہیں بچا سکتا۔

 اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یمن کے وزیراعظم اور کابینہ ارکان کے اسرائیلی حملے میں شہادت کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام صیہونی جنگی مجرموں کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی ایک اور کھلی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بزدلانہ کارروائی اسرائیل کے غیرقانونی وجود کو اس کے حتمی زوال سے نہیں بچا سکتی۔

راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ یمن کے بہادر عوام اس سانحے پر قابو پائیں گے۔

میں اپنے دل کی گہرائیوں سے یمنی عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ وہ اس ظلم کے مقابلے میں مزید طاقت اور اتحاد حاصل کریں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha