31 اگست 2025 - 19:54
یمن کے وزیر اعظم کی شہادت پر رد عمل: جرائم پیشہ دشمن کسی بھی بین الاقوامی ذمہ داری کا پابند نہیں ہے، سید عبدالملک الحوثی

انصار اللہ یمن کے قائد نے کہا: جتنے بھی افراد صہیونی جارحیت میں شہید ہوئے وزراء میں سے، اور غیر فوجی، تھے۔ صہیونی دشمن ایک جرائم پیشہ دشمن ہے جو کسی بھی بین الاقوامی ذمہ داری، قانون یا معاہدے کا پابند نہیں ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، انصار اللہ يمن کے کے رہنما سید عبدالملک بدر الدین الحوثی نے اتوار (31 اگست 2025ع‍) کے روز ، ـ جمعرات 28 اگست 2025ء کو صنعاء پر صہونی ریاست کے  حملے میں یمن کے وزیر اعظم "احمد غالب الرہوی" اور ان کی کابينہ کے متعدد وزرا کی شہادت کے پر اپنا رد عمل ظاہر کیا اور اپنی تقریر میں تمام شہداء کے اہل خانہ، سرکاری اداروں میں شہیدوں کے ساتھیوں اور يمنی قوم کو تعزیت پیش کرتے ہوئے واضح کیا: "اس حملے میں شہید ہونے والے تمام افراد کابینہ کے وزراء تھے جو غیر فوجی شعبوں میں خدمات انجام دے رہے تھے۔"

انصار اللہ يمن کے کے رہنما سید عبدالملک بدر الدین الحوثی اپنی تقریر میں کہا:

• ان کا کہنا تھا کہ يمنی کابينہ کے اجلاس کو نشانہ بنانا اور وزیراعظم اور متعدد وزرا کی شہادت اس صورت حال میں ہوئی ہے کہ شہری آبادی، رہائشی علاقوں پر غیر فوجی صنعتی اور مواصلاتی تنصیبات پر منصوبہ بند بمباری کی حکمت عملی، بیسویں صدی کی جنگوں میں ـ وسیع پیمانے پر ـ جنگی فریقوں کے ہاتھوں استعمال ہوتی رہی ہے، اور اس حکمت عملی کا مقصد مخالف ملک کی جنگ جاری رکھنے کی اقتصادی اور سماجی صلاحیت کو کمزور کرنا اور عوام کے حوصلے توڑنا، ہے، لیکن یہ بہرحال فوجیوں اور غیر فوجیوں کے درمیان تمیز کی ضرورت پر مبنی انسانی ہمدردی کے قوانین متصادم ہے۔

• صہونی دشمن کا پورا سرمایہ ہی جرم و درندگی ہے جو فلسطین، لبنان، شام، عراق، ایران کے فرزندوں اور اسلامی امت کے بچوں کو قتل کرتا ہے۔

• صہونی دشمن ایک جرائم پیشہ دشمن ہے جو کسی بھی ذمہ داری، قانون یا معاہدے کا پابند نہیں ہے۔

• صہونی ریاست کا یہ جرم یمن کے باشعور، ذمہ دارانہ اور دوراندیشانہ موقف کی اہمیت پر مزید تاکید ہے؛ ایسا موقف جو مستقل اور ثابت اصولوں، انسانی و دینی اقدار و اور انسانی اخلاقیات پر قائم ہے۔
دشمن کے جرائم و مظالم یمن کے موقف پر اثر انداز نہیں ہوں گے / ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے
• صہونی دشمن پوری امت اسلامی کے لئے خطرہ ہے۔ فلسطین اور غزہ کی پٹی میں اس کے اقدامات خوفناک جرائم ہیں جن کے مقابلے میں مضبوط موقف اپنانا چاہئے۔
• ہماری قوم اسرائیل کے مظالم کے جواب کو جہاد فی سبیل اللہ سمجھتی ہے اور اسے اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے اور اپنے دینی، انسانی اور اخلاقی فرائض میں سے ایک فریضہ قرار دیتی ہے۔
• ہم خوب جانتے ہیں کہ جہاد فی سبیل اللہ اور سچا موقف اختیار کرنا اور عدل و حق کے راستے پر چلنا، یقینی طور پر قربانیوں اور جانفشانیوں کا تقاضا کرتا ہے۔
• خدا کی راہ میں قربانیاں ہمارے عزم، ارادے، استقامت اور یکجہتی میں اضافہ کریں گی، اور دشمن کے جرائم ہمارے ملک کے سرکاری اور عوامی موقف پر اثر انداز نہیں ہوں گے، اور ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
• ہم جانتے ہیں کہ ملک کی حقیقی مصلحت اور امت مسلمہ کی بھلائی ہماری قوم کے موقف پر منحصر ہے، اور ہم صہونی جرائم کے مقابلے میں موقف اختیار کیے بغیر کبھی بھی ایک حریت پسند قوم نہیں ہوں گے۔
• صہونی منصوبہ بلاشبہ امت اسلامی کو غلام اور بندہ بنانے کے لئے ہے، اور یمن کسی کا غلام اور بندہ بننے کو تیار نہیں ہے سوائے اللہ تعالیٰ کی ذات کے۔
• ہم صہونیت کے منصوبے کو خوب پہچانتے ہیں اور جانتے ہیں کہ یہ منصوبہ کن افکار و نظریات پر مبنی ہے، اور ان ہی افکار و نظریات کی بنیاد پر اسرائیلی ریاست کی پالیسیاں اور رویے تشکیل پاتے ہیں۔
فلسطین کی حمایت تمام محاذوں پر پوری قوت سے جاری ہے
• اسرائیلی دشمن کے خلاف ہمارے عسکری تقابل کا راستہ، خواہ میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے ہو یا بحری محاصرے کے ذریعے، ایک مستقل اور بتدریج بڑھتا ہؤا راستہ ہے۔
• ہم فلسطینی عوام کی حمایت تمام محاذوں پر اپنی پوری صلاحیت اور طاقت سے جاری رکھیں گے۔ ہم اس مقدس جنگ کو اسرائیلی دشمن کے خلاف تمام فوجی، سیکیورٹی، سیاسی، معاشی اور ابلاغی محاذوں پر جاری رکھیں گے۔
• سیکیورٹی ایک بنیادی جنگ ہے اور یہ فوجی جنگ کی تکمیل ہے، لہٰذا سیکیورٹی ادارے اپنی پوری کوششیں بروئے کار لا رہے ہیں اور داخلی محاذ کو مستحکم کرنے میں بڑی اور اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔
کوئی غدار کسی حمایت کا مستحق نہیں/ دشمن کی کارروائیوں کو بے اثر کرنے کی شرح میں اضافہ
• سیکیورٹی ادارے اپنے عظیم جہادی مشن میں داخلی محاذ کو دشمن کے نفوذ اور دراندازی سے محفوظ رکھتے ہیں۔ کوئی غدار کسی قسم کی حمایت حاصل نہیں کر سکتا، اور ہمارے عوام اس قسم کی حرکتوں کے مقابلے میں ڈٹ جائیں گے۔
• جو شخص صہونی دشمن اور اس کے منصوبوں کی خدمت کے لئے کام کرتا ہے اور ہمارے عوام کے خلاف جرائم میں دشمن کی مدد دیتا ہے، اس کی حمایت صرف اس جیسا ایک غدار ہی کر سکتا ہے۔
• آنے والے دنوں میں ہم مزید کامیابیاں دیکھیں گے جو اسرائیلی دشمن کی کارروائیوں، خواہ سرکاری اداروں کے خلاف ہوں یا عوامی طبقات دباؤ کی صورت میں ہوں، کو ناکام بنانے میں بہت اہمیت کی حامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترجمہ: فرحت حسین مہدوی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha