اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق وزیراعظم اور ترک صدر کی ملاقات چینی شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کی سائیڈ لائن پر ہوئی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک ترک دوطرفہ تعلقات میں بڑھتی ہوئی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور سیاسی، اقتصادی، دفاعی اورسلامتی کے شعبوں میں تعاون میں اضافے کو سراہا۔
ترک صدر نے پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب سے نقصانات پر افسوس اور قیمتی جانی ومالی نقصانات پرپاکستانی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں ترک حکومت اورعوام پاکستان کے ساتھ ہیں۔
ملاقات میں پاکستان اور ترکیے نے اہم علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا، فریقین نے غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور فلسطینی عوام کے جائزحقوق کی حمایت اور اسرائیلی جارحیت ونسل کشی کی مذمت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر کی ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا گیا، مسلم دنیا اور اس سے باہرامن، استحکام اورخوشحالی کیلئے تعاون مزید مستحکم کرنے کے مشترکہ عزم پرزور دیا گیا۔
آپ کا تبصرہ