24 اپریل 2020 - 12:59
ایثار و ہمدردی کی مشقیں ۔ ویڈیو+تصاور

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اس وقت پورے ایران اسلامی میں ماہ مبارک رمضان کی آمد اور کورونا وائرس کے سبب پیدا ہونے والی مشکلات کے پیش نظر جا بجا ہمدلی و ہمدردی کی مشقیں جاری ہیں۔ ’’مومنانہ خدمت‘‘ سے موسوم ان مشقوں میں ایرانی عوام کا تو بھرپور تعاون ہے ہی، ساتھ ہی ساتھ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور رضاکار فورس بسیج کا بھی بڑا اہم کردار ہے۔ یہ تصاویر دار الحکومت تہران میں واقع امام خمینی (رہ) عیدگاہ کی ہیں جہاں شہدائے اسلام و وطن کی یاد کے ہمراہ، مستحق افراد کے لئے راشن پیکجز کو تیار کیا جا رہا ہے۔