اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو طوڑہ وڑی میں فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) کی پوسٹ پر عسکریت پسندوں کے حملے میں 3 اہلکار شہید اور 17 زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق ایس پی آپریشنز اسد زبیر کے مطابق دوآبہ کے علاقے طورہ وڑی میں فیڈرل کانسٹیبلری قلعے پر حملہ کیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں فیڈرل کانسٹیبلری کے 3 جوان شہید اور 17 زخمی ہوئے۔
ایس پی آپریشنز نے بتانا کہ پولیس اور ایف سی کی بھرپور جوابی کارروائی میں دہشت گرد فرار ہو گئے، زخمی اہل کاروں کو دوآبہ اسپتال منتقل کر دیا گیا
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہنگو کے علاقے میں فیڈرل ریزرو پولیس کے قلعہ پر فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فیڈرل ریزرو پولیس کے جوانوں نے جان دے کر بھارتی اسپانسرڈدہشتگردوں کا حملہ ناکام بنایا۔
اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نےحملے میں جام شہادت نوش کرنے والے فیڈرل ریزرو پولیس کے 3 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید جوانوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی۔
انہوں نے زخمی جوانوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت دی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ شہید جوانوں کی جرأت اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔ شہدا کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔
آپ کا تبصرہ