20 اگست 2025 - 17:13
غزہ میں بھوک سے شہداء کی تعداد 269 تک پہنچ گئی

غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھوک اور غذائی قلت کے باعث مزید 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

اہل‌بیت(ع) نیوز ایجنسی کے مطابق وزارتِ صحت غزہ نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قحط اور غذائی قلت کے باعث مزید 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔
اس طرح بھوک سے شہید ہونے والوں  کی مجموعی تعداد بڑھ کر 269 ہو گئی ہے، جن میں 112 معصوم بچے بھی شامل ہیں۔

وزارتِ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے مزید بتایا کہ قابض صہیونی فوج کی جارحیت کے نتیجے میں ہر 40 منٹ بعد ایک بچہ شہید ہو رہا ہے جبکہ صرف فضائی و زمینی حملوں میں روزانہ اوسطاً 28 بچے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha