15 جون 2009 - 19:30

با وثوق ذرائع نے العالم کو بتایا کہ یمن اور سعودی عرب کی فوجیں نجران میں واقع جبل الدخان کے قریب مشترکہ فوجی اڈے استعمال کرکے شیعہ مجاہدین پر حملے کررہے ہیں۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سیف علی الوشلی نے کہا کہ حوثی مجاہدین کے خلاف سعودی افواج کی مداخلت یمنی اقتدار اعلی کی خلاف ورزی ہے۔

انھوں نے کہا کہ یمنی مجاہدین نے یمن اور سعودی عرب کی افواج کو بھاری نقصانات سے دوچار کیا ہے یہاں تک کہ بعض مواقع پر سعودی افواج نے حوثی مجاہدین سے فائربندی کی درخواست کی اور کہا کہ اس کے بعد یمنی افواج کے ساتھ تعاون نہیں کریں گی۔

یمن کے کہنہ مشق سیاستدان الوشلی نے کہا کہ ریاض صنعا فوجی تعاون صعدہ کے عوام کی نسل کشی کی غرض سے ہے اور ہزاروں یمنی مہاجرین جو جنگ، بھوک اور پیاس کی وجہ سے سعودی عرب میں داخل ہونے والے ہزاروں یمنی باشندے سعودی جیلوں میں بند ہیں اور سعودی اہلکار یمنی قیدیوں کے حقوق کی خلاف ورزی کررہے ہیں اور ایک جیل میں 25 شیعہ قیدیوں پر تیل چھڑک کر آگ کے شعلوں کی نذر کئے گئے ہیں اور اس غیرانسانی جرم کے ثبوت بھی انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کے سپرد کئے گئے ہیں۔